ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: بینا وئیدیا ہائی اسکول میں ایس ایس ایل سی کےطلبا کے لئے خصوصی ورکشاپ

بھٹکل: بینا وئیدیا ہائی اسکول میں ایس ایس ایل سی کےطلبا کے لئے خصوصی ورکشاپ

Wed, 14 Dec 2016 19:30:01    S.O. News Service

بھٹکل:14/ڈسمبر  (ایس او نیوز) ’’سائنٹفک تعلیم کا طریقہ کار اور کامیابی کا راز‘‘کے عنوان سے بینا وئیدیا ہائی اسکول میں رہنمائی ورکشاپ کا رکن اسمبلی منکال وئیدیا کے ہاتھوں افتتاح ہوا۔

افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسی بھی شخص کی ترقی تعلیم ہی سے ممکن ہے، ہمارے ہاں تعلیم پر زیادہ زور اور ترجیح دیتے ہوئے بچوں کی تعلیمی ہمہ جہت ترقی کے لئے کوششیں جاری رہنے کی بات کہی۔ مہمانِ خصوصی کے طورپر ڈاکٹر کرشنا پرساد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبا میں اگر شوق،دلچسپی ، دھن اور سیکھنے کی خواہش ہوتو ہر طرح کی تعلیم سے آراستہ ہوسکتے ہیں۔ بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار نے بھی موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔ کنڑا اور انگلش میڈیم کے طلبا کے لئے الگ الگ ماہر اساتذہ کی طرف سے خصوصی رہنمائی کی گئی ۔ کالج پرنسپال رویندر کائی کنی نے استقبا ل کیا ۔ ہیماوتی نائک نے شکریہ اداکیا۔ چندریشور آچاریہ نے نظامت کی۔


Share: